افغانستان سے شکست، شائقین کو بابر، رضوان کی یاد ستانے لگی

image

افغانستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پہلی بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پرشائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان کی یاد کرنے لگے۔

جمعہ کے روز  کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا۔

نوجوان کھلاڑیوں کے افغانستان کی ٹیم کے خلاف پاؤں اکھڑ گئے اور ساری ٹیم ساری صرف 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پی ایس ایل میں نام کمانے والے صائم ایوب اور محمد حارث نے بھی شائقین کو مایوس کیا۔ عبداللہ شفیق اوراعظم خان کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔

شائقین نے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس چیز کا اظہار کیا کہ بابر اعظم اور رضوان کے بغیر ٹیم نامکمل ہے۔

ادھر میچر کے بعد پریس کانفرنس میں ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نئےکھلاڑی میدان میں اترتے ہی نروس ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.