کیا پاکستان بھارت میں کھیلے گا؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ سامنے آ گیا

image

نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بھارت میں اپنے میچز چنئی اور کولکتہ میں کھیل سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ کے میچز چنئی اور کولکتہ میں کھیلنے کو ترجیح دے گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

آئی سی سی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارتی شہروں چنئی اور کولکتہ میں کھیلنے سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور یہ ماضی میں بھی ان دونوں شہروں میں کھیلتے رہے ہیں اس لیے پاکستانی ٹیم یہاں کھیل سکتی ہے۔

ذرائع آئی سی سی نے کہا کہ پاکستان کو 2016 میں کولکتہ میں بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ کھیلا تھا اور سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی مطمئن تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی تو پھر پاکستانی ٹیم بھی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہو گا جس کے میچز بھارت کے 12 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.