8 سالہ پاکستانی بچے نے او لیول امتحان پاس کرکے سب کو حیران کردیا

image

میں نے اکاؤنٹنگ اس لیے منتخب کی کیونکہ اس مضمون میں صرف اکاؤنٹنگ ہی نہیں بلکہ کاروبار کے بارے میں بھی سیکھنے کو ملتا ہے۔ میں نے صرف اکاؤنٹنگ پڑھی، لیکن کاروبار کے بارے میں بھی جانتا ہوں۔ میرے خیال میں جب میں تین سال کا تھا تو میں نے او لیول اکاؤنٹنگ پڑھنا شروع کی تھی۔ اس وقت میرا او لیول یا اکاؤنٹنگ کا امتحان دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، لیکن چونکہ میں بچپن سے اکاؤنٹنگ پڑھ رہا تھا، اس لیے میں نے امتحان دے دیا۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ محمد عبداللہ نے کم عمری میں او لیول کا امتحان پاس کرکے غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ عبداللہ نے کم عمری ہی میں اکاؤنٹنگ میں دلچسپی لینا شروع کردی تھی اور اس شوق کی وجہ انہیں اپنے والد سے ملنے والی ترغیب بنی۔ انٹرویو میں ننھے طالب علم نے اپنی کامیابی اور اکاؤنٹنگ سے دلچسپی کے بارے میں بات کی۔

محمد عبداللہ کی ذہانت، اعتماد اور کم عمری میں اکاؤنٹنگ پر عبور نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی متاثر کیا ہے۔ کئی صارفین نے اس کی کامیابی کو سراہتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں جبکہ بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں اس کے جملے میں بچپن سے اکاؤنٹنگ پڑھ رہا ہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو تمہارا بچپن ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US