اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
نتائج کے مطابق کونکورڈیا کالج گلشنِ حدید کیمپس کی طالبہ جنت بنت علی دوست نے 1100 میں سے 1005 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے حمزہ شکیل 1003 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ بحریہ کالج ایم ٹی خان روڈ کی لائبہ ذوالفقار 989 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔
سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 18 ہزار 591 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 10 ہزار 511 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 56.54 فیصد رہا۔