ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا سے درپیش چیلنجز سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2026 میں ملک بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ خصوصی سیشن کے دوران طلبہ نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے، جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے مدلل اور مفصل جوابات دیے۔
اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرن شپ کے شرکا سے ملاقات کی، طلبہ و طالبات سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے آٹوگراف بھی لیے۔
طلبہ و طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست اور ملاقات کو سراہتے ہوئے اسے معلوماتی اور مفید قرار دیا۔