سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایسا کونسا کارنامہ انجام دے دیا جو اب تک ٹیسٹ کی تاریخ میں کوئی بلے باز انجام نہ دے سکا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز سعود شکیل نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا جو آج تک کوئی بیٹر انجام نہیں دے سکا۔ یہ ریکارڈ بڑے سے بڑے بلے باز نہ بنا سکے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو سعود شکیل کے اہم ریکارڈ سے متعلق بتانے جا رہے ہیں۔

کولمبو میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی بیٹر سعود شکیل کیرئیر کے ابتدا کے ہر 7 ٹیسٹ میچز میں نصف سنچری (50 اسکور) کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ قائم کر کے سنیل گواسکر، سعید احمد ، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس وقت کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ جاری ہے جس میں سعود شکیل 57 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.