پہلے تین اور پھر 40 دن کا چلا کاٹا اور ۔۔ 22 سال اداکاری کرنے والے علی افضل نے انڈسٹری کیوں چھوڑ دی؟ انکشاف کردیا

image

شوبز کی رنگین دنیا میں اپنا کیریئر بنانا بہت مشکل کام ہے، کچھ لوگ برسوں جوتے گھسنے کے باوجود کسی مقام پر پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں اور کچھ لوگ عزت اور شہرت ملنے کے بعد اچانک انڈسٹری چھوڑ جاتے ہیں، جیسا کہ 22 سال شوبز سے منسلک رہنے والے علی افضل نے اچانک انڈسٹری چھوڑ کر کیا۔

مشہور اداکار علی افضل خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران شو بز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اداکار جو کہ اپنے کیریئر کی بلندی پر ہو اس کے لیے اپنا کیریئر چھوڑنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اداکار جو کہ اپنے کیریئر کی بلندی پر ہو اس کے لیے اپنا کیریئر چھوڑنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں نے شوبز چھوڑنے سے 8 سے 9 ماہ پہلے تہیہ کر لیا تھا کہ میں شوبز چھوڑ دوں گا اس کے بعد میں نے کنٹریکٹس کرنا بند کر دیے۔

علی افضل خان نے بتایا کہ میں نے 20 سے 22 انڈسٹری میں کام کیا، اپنے طویل کیریئرکے دوران میں نے بطور اداکار و میزبان کئی پراجیکٹس کیے اورشوبز سے کنارہ کشی اور دینی ماحول فراہم کرنے میں جنید جمشید نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کی میزبانی کے دوران قرآن کو جاننا اور سمجھنا شروع کر دیا تھا لیکن اس کے بعد جب ذاتی اختلافات کی بنا پر میزبانی چھوڑی تو جنید جمشید نے تبلیغ کی طرف مائل کر دیا۔

علی افضل خان نے بتایا کہ پہلے تین اور پھر 40 دن کا چلا کاٹا، نماز باقاعدگی سے پڑھنا شروع کردی، اس کے بعد میرے پاس دو راستے تھے، شوبز سے دوری یاپھر دین سے لگاؤ، میں نے شوبز سے کنارہ کشی کرکے دین کا راستہ منتخب کرلیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts