فلم العلا کے پروڈکشن یونٹ میں میوزک سٹوڈیو شامل

image
سعودی عرب  کے فلم العلا کے پروڈکشن یونٹ میں جون میں میوزک ریکارڈنگ سٹوڈیو کا اضافہ کیا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق  پروڈکشن یونٹ کے پاس موجود سہولیات میں 30 ہزار مربع فٹ کے ساؤنڈ اسٹیج کے علاوہ ریکارڈنگ سٹوڈیو میں تربیت اور ریہرسل کے یونٹ شامل کئے جائیں گے۔

 

العلا کے علاقے میں مرایا کنسرٹ ہال بھی موجود ہے جو بین الاقوامی کنسرٹس کی میزبانی کے ساتھ کثیر مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکی ورائٹی میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  یہاں آڈیو اور ریکارڈنگ کے آلات کے ساتھ ایک ریکارڈنگ سٹوڈیو کا افتتاح کیا جائے گا جس میں کنٹرول روم اور دو ساؤنڈ پروف بوتھ ہوں گے۔

یہ ساؤنڈ پروف بوتھ انفرادی فنکاروں، کوئرز، فلم سکور پروڈکشن کے لیے ریہرسل، میوزک ویڈیوز اور آرکیسٹرا کے کام کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

فلم العلا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر چارلین ڈیلیون جونز نے کہا ہے کہ گذشتہ سال یہاں فلم سٹوڈیوز کے کامیاب آغاز کے بعد ہم اس کمپلیکس کو ریکارڈنگ سٹوڈیو کے ساتھ تخلیق کاروں کے لیے ون سٹاپ منزل بنا رہے ہیں۔

العلا میں بننے والی ہالی ووڈ پروڈکشنز کی فلم ’قندھار‘ شامل ہے۔ فائل فوٹو عرب نیوزاس سے قبل العلا میں شوٹ ہونے والی ہالی ووڈ پروڈکشنز میں جیراڈ بٹلر کی زیرقیادت ایکشن فلم ’قندھار‘ شامل ہیں جس کی ہدایت کاری ریک رومن نے کی تھی۔

فلم العلا کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر چارلین ڈیلیون جونز نےبتایا ہے کہ فلم پروڈکشن کےعمل کے دوران سعودی ٹیلنٹ نکھارنے پر زور دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.