خوف، وحشت اور تھرل سے بھرپور اجے دیوگن کی نئی فلم ’شیطان‘ کا ٹریلر جاری

image

بالی وُڈ سپرسٹار اجے دیوگن کی نئی فلم ’شیطان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

خوف، وحشت اور تھرل سے بھرپور فلم شیطان کا ٹریلر جمعرات کو یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا۔

اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں اجے دیوگن، آر مادھون، جیوتیکا، جانکی بودی والا اور انگڑ راج شامل ہیں۔

’شیطان‘ کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھومتی ہے جن کے گھر میں ایک پراسرار اجنبی شخص (آر مادھون) فون چارج کرنے کے بہانے گھس آتا ہے اور پھر اُن کی بیٹی کے دماغ پر اپنا سحر طاری کرتے ہوئے اسے اپنی طاقت میں جکڑ لیتا ہے۔

اس فلم کے ٹریلر میں اجے دیوگن اپنی بیٹی کو آر مادھون کے کردار سے بچاتے دکھائی دیتے ہیں تاہم سحر کی یہ صورتحال بدترین ہوتی چلی جاتی ہے۔

اجے دیوگن کی اس فلم کو ممکنہ طور پر گجراتی فلم ’وَش‘ کا ہندی ریمیک قرار دیا جا رہا ہے۔ 

گجراتی فلم وَش میں بھی جانکی بودی والا مرکزی کاسٹ میں شامل تھیں جو اِس فلم کے ہندی ریمیک (شیطان) میں بھی وہی کردار نبھائیں گی۔

وکاس باہل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 8 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

خیال رہے کہ اس فلم سے قبل اجے دیوگن کو آخری مرتبہ فلم ’بھولا‘ میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.