پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

image

پی ایس ایل 9 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کردیا۔

مختلف شہروں میں آئندہ 3روز کے دوران موسلا دھار بارش متوقع

کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے  اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف دیا،کیرون پولارڈ48رنز بنا کر نمایاں رہے۔شان مسعود اورعرفان خان نے 27،27رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹم سیفرٹ8،محمد نوازاورشعیب ملک نے 6،6رنز بنائے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ،آغاسلمان اورحنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 18.3اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کولن منرو47گیندوں پر82رنز بنا کر نمایاں رہے۔

تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا

ایلکس ہیلز47،آغاسلمان25اورشاداب خان نے 10رنز بنائے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی ،تبریز شمسی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز اس شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر آگئی ، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.