سونے کی قیمت 1400 روپے فی تولہ کم ہو کر 240300 روپے ہو گئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

image

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کی کمی ہوئی ہے اور ہفتہ کو سونا 240,300 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 241,700 روپے تھی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,200 روپے کم ہو کر 206,019 روپے ہو گئی جو 207,219 روپے تھی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189,950 روپے سے کم ہو کر 188,850 روپے ہو گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے کمی سے 2,820 ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 68.58 روپے کمی سے 2,417.70 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,342 ڈالر سے کم ہوکر 2,326 ڈالر ہوگئی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.