الفاروق فٹ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ 18 جون سے شروع ہو گا

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):الفاروق فٹ بال کلب (ڈوگر) جھپال کے زیراہتمام جاری الفاروق فٹ بال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کا میں راؤنڈ 18 جون سے جھپال فٹ بال گراؤنڈ، فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ آرگنائزر محمود احمد انٹرنیشنل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہے۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کےمین راؤنڈ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے، رنر اپ ٹیم کو 80 ہزار روپے اور دونوں سیمی فائنلز ٹیم کو 25، 25 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.