جے یو آئی ف کا جمعہ کو ملک بھرمیں یوم احتجاج منانےکااعلان

image

جمعیت علمائے اسلام(ف) نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف کل جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پاکستان بالخصوص امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے،ان کی شہادت کے خلاف جمعہ کے روز پورے ملک میں مظاہرے کیے جائیں گے اور یوم احتجاج منایا جائے گا۔

ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدیدکہنےوالے 10 بہترین ممالک کی فہرست

اس سلسلے میں ملک بھر کے مساجد کے علمائے کرام ملک میں جاری صورتحال بالخصوص حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے حوالے سے مساجد میں آئمہ خضرات خطبہ کے بعد عوام کو صورتحال سے آگاہ کریں گے،ان کی شہادت کے بعد پوری دنیا میں اسلامی ممالک سخت احتجاج کر رہے ہیں اور اس کاروائی کو دہشت گرد ی قرار دیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کل (جمعہ کو) ملک بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے، مسلم دنیا اب تک لفاظی پر ہی اکتفا کر رہی ہے، کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، فلسطین اپنی جنگ صرف خود ہی لڑ رہا ہے۔  اگر مسلم دنیا صرف2 روز کے لیے تیل بند کر دے امریکہ اور اسرائیل گھٹنے ٹیک دیں گے۔  او آئی سی اور عرب لیگ کس مرض کی دوا ہیں؟۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا سانحہ بہت بڑا ہے وہ بہت بڑی شخصیت تھے۔ اسماعیل ہنیہ ایران کی دعوت پر گئے، کیا اسے ایران کی سیکیورٹی فورسز کی ناکامی سمجھا جائے؟ بظاہر اسرائیل نے جنگ کو وسعت دینے کی کوشش کی ہے۔

ڈالر مہنگا، یورو، پاؤنڈاور ریال سستے

اسماعیل ہنیہ مسلسل اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کرتے رہے، ان کے بیٹے، اہلیہ، بیٹی اور ان کے خاندان کے کئی لوگ شہید کیے گئے، امریکہ اور اسرائیل کی کوشش ہوتی ہے چن چن کر مخالفین کو قتل کرائیں۔

انہوں نے کہا کل جمعہ کے روز اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مظاہرے کرینگے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.