سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہو گیا

image

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہو گیا۔ یہ نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی کو الاٹ کی گئی تھیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے 13 مئی کو 77 مخصوص نشستیں معطل کی تھیں، منتازع نشستوں میں قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشستیں ملنے کا امکان ہے،پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے جس میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں، خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8 نشستیں ہیں۔

تحریک انصاف کے پاس پنجاب اسمبلی میں 108ارکان ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدتحریک انصاف کو خواتین کی 24 اور 3 اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 مخصوص نشستیں اور 3 اقلیتی نشستیں معطل ہیں، پنجاب میں 23ن لیگ،2پیپلزپارٹی، ق لیگ اور آئی پی پی کو ایک ایک اضافی نشست حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی 11،خیبر پختونخوا سے 8 نشستیں شامل، قومی اسمبلی کی معطل شدہ نشستوں میں 3 اقلیتی مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں سے 14 ن لیگ،5 پیپلزپارٹی اور 3 جے یو آئی کو ملی تھیں۔

صاحبزادہ حامد رضا اور حافظ نعیم کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں معطل ہیں، خیبرپختونخوا میں جے یو آئی (ف) کو 10 اور مسلم لیگ (ن) کو 7 اضافی سیٹیں ملی تھیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو سات اور اے این پی کو ایک اضافی نشست حاصل ہوئی تھی۔

سندھ اسمبلی سے خواتین کی 2 مخصوص نشستیں اور 1 اقلیتی نشست معطل ہیں، سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 2 اور ایم کیو ایم کو 1 مخصوص نشست ملی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.