مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، رؤف حسن کو جیل بھیج دیا گیا

image

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

رؤف حسن و دیگر ملزمان کو ایف آئی اے نے دو روز کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے، تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔

پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ رئوف حسن و دیگر کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا، رؤف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، ان کا چیک اپ کرایا جائے۔

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے مزید 5 روزکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.