بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری

image

کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے ایک انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری دے دی۔

اس ادارے کے ذریعے پاکستان میں بجلی کی ایک موثر اور شفاف مسابقتی مارکیٹ قائم کی جائے گی،اس ادارے سے کم لاگت بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہواجس میں ملک کے توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے ایک انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری دی گئی۔

پاک فورسز نے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جارحیت کو ناکام بنا دیا

اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے انڈپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او)کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی جس کی کابینہ سے توثیق کی جائے گی،آئی ایس ایم او کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایس ای سی پی سے رجسٹر کیا جائے گا۔

آئی ایس ایم او حکومت کے ملک میں بجلی کے واحد خریدار کے کردار کو بتدریج ختم کرکے بجلی کی مارکیٹ کو ملٹی پلیئر انڈپینڈنٹ مارکیٹ میں تبدیل کر دے گا،اس ادارے کے ذریعے پاکستان میں بجلی کی ایک موثر اور شفاف مسابقتی مارکیٹ قائم کی جائے گی۔

اس نظام سے بجلی کے صارفین کو تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ دیگر سپلائرز سے بجلی خریدنے کی سہولت فراہم ہو سکے گی۔ اس ادارے سے کم سے کم لاگت کی بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایس ایم او کے قیام سے بجلی کے شعبے میں گردشی قرضے اور بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔آئی ایس ایم او کے بورڈ میں بجلی کے شعبے کے ماہرین کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس کو بجلی کے شعبے کے گردشی قرضوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بجلی شعبے میں چوری اور نقصانات کو کم کرنے کیلئے اقدامات تیز اورموثر بنائے جائیں،بجلی چوری میں ملوث تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے،بجلی شعبے کی اصلاحات اور چوری کے سدباب کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.