تاجروں کا یکم اگست کو احتجاج کااعلان

image

کراچی کے تاجروں نے یکم اگست کو احتجاج کا اعلان کردیا اور خبردار کیا احتجاج کااثرنہ ہواتواگست کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

تاجردوست اسکیم کے خلاف کراچی کی تاجرتنظیموں کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں عتیق میر،رضوان عرفان،جمیل پراچہ،شریف میمن نے شرکت کی۔اجلاس میں محمود حامد، خالد نور، سید اختر شاہد سمیت دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 66 پیسے کاہو گیا

تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ حکومت فوری طور پر آئی پی پیز کا مسئلہ حل کرے، کیپسٹی چارجز،مہنگی بجلی کے خلاف یکم اگست کواحتجاج کریں گے، احتجاج اور ہڑتالیں غیرمعینہ مدت تک ہوں گی۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ اخراجات آمدن سےبڑھ چکی ہیں،حکومت فوری ریلیف دے۔چیئرمین کراچی تاجراتحادعتیق میر نے کہا کہ حکومت معاشی ایمرجنسی نافذکرے، بجلی کے بلوں کی وجہ سے تاجرمفلوک الحال ہوچکے ہیں۔

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

تاجروں نے خبردار کیا حکومت فوری طور پر تاجر دوست اسکیم واپس لے، احتجاج کااثرنہ ہواتواگست کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.