سونے کی قیمت 2 لاکھ 52ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گئی

image

سونے کے نرخ گر گئے ، کمی کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 52ہزار 500 روپےفی تولہ ہو گئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1000روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔ جبکہ دس گرام سونا478 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے کا ہو گیا۔

ڈالر سستا، دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 26 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی او نس قیمت 2441 ڈالر ہو گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے ریٹ میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.