انڈے مزید مہنگے ہو گئے، مرغی کے گوشت کی قیمت برقرار

image

لاہور، انڈوں کی قیمت میں گزشتہ کچھ روز سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت 297 روپے تک پہنچ گئی ہے، فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

پنجاب کی آٹا ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی

لاہور میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت مختلف ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.