پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5فیصد کمی

image

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہونے پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدام اٹھانے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کردیا

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے اس سلسلے میں جہاں اور جتنا ممکن ہوسکے ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید 5 فیصد کمی ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا سمجھنا چاہئے۔ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے مگر انشا اللہ مہنگائی میں واضح کمی نظر آئے گی۔

مزید اس سلسلہ میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے میٹنگ کے دوران تمام متعلقہ افسران کو فیلڈ میں رہ کر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو ممکن بنانے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی عوام سے طے شدہ کرائے سے زائد رقم لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ایسی زیادتی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 2.1فیصد اضافہ

انہوں نے متعلقہ افسران کو بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کرانے اور روزانہ کی بنیاد پر کرائے چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.