اسلام آباد: بارش کے پانی میں کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دو بچوں کی جان چلی گئی

image

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے کھڑے پانی میں کرنٹ لگنے سے دو بچے ہلاک ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو میں دو بچے پانی میں کرنٹ آنے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق دو بچے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 کی گلی نمبر 18 میں کھڑے پانی میں کھیل رہے تھے کہ گلی میں جمع بارش کے پانی میں موجود کرنٹ کی لپیٹ میں آگئے۔

بچوں کی شناخت غلام ولد گوگا عمر سات سال اور وقاص عمر دس سال سے ہوئی ہے، دونوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹیو آئیسکو نے سیکٹر ایف الیون میں بچوں کو کرنٹ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آئیسکو کی جانب سے جنرل مینیجر آپریشن اور ڈائریکٹر سیفٹی کو فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.

ترجمان آئیسکو نے صارفین کو بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور میٹرز سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ تھانہ بنی گالہ کے علاقے بحریہ انکلیو میں برساتی تالاب میں دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دس سال کا ساحل اور بارہ سال کا وصال شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.