پنڈی ٹیسٹ، رضوان انجری کے باعث باہر، سرفراز نے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھال لی

image

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن محمد رضوان انجری کے باعث اننگز سے باہر ہوگئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 448 رنز پر اننگز ڈکلیئر کی۔ دوسرے روز کے آخری سیشن میں بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز ہوا۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے دوران خرم شہزاد کی گیند پر محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے گیند کو ڈائیو مار کر تھاما۔ جونہی وہ زمین پر گرے تو انکو ٹانگ میں کھچاؤ محسوس ہوا جس کے بعد وہ وکٹ کیپنگ جاری نہ رکھ سکے۔

پنڈی ٹیسٹ، پاکستان کی پہلی اننگز 448 پر ڈکلیئر، سعود اور رضوان کی سنچریاں

محمد رضوان کی جگہ گراؤنڈ میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے انٹری دی۔ سرفراز احمد نے بنگلہ دیشی اننگز کے باقی حصے کے لیے گلوز سنبھال لیے۔

خیال رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد رضوان نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نائب کپتان سعود شکیل کے ساتھ بہترین شراکت داری قائم کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.