کراچی والے تیار پکڑ لیں.. تیز بارش کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خطرہ! محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

image

کئی دنوں سے بارش کے منتظر کراچی والوں کے لیے خوشخبری. چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہورہا ہے جو کراچی سمیت پورے سندھ کو لپیٹ میں لے گا.

اس سسٹم کی وجہ سے 27 اور 28 اگست کو کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ہے البتہ چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے.

جبکہ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال کے قریب تیار ہو کا ہے. یہ سسٹم آنے والے دنوں میں کراچی سمیت مشرقی سندھ میں تیز بارش برسا سکتا ہے.

موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ مون سون کا یہ سسٹم 26 اگست کو مشرقی سندھ میں داخل ہو سکتا ہے جس کے تحت 26 سے 27 اگست کے دوران کراچی سمیت مشرقی سندھ میں بارش کا امکان رہے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.