پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں کمی

image

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 324پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 79ہزار118 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہو گئی،انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 278 روپے 65پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس میں 532.56 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

حکومت نے 321 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیے، اسٹیٹ بینک

وزیر خزانہ کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)کے ستمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کو نئے قرض پروگرام کی منظوری ملنے کے بیان، مارکیٹ ٹریژری بلوں کی کم ایلڈ پر نیلامی، کائبور ریٹ گھٹنے سے آنے والے دنوں میں شرح سود میں کمی کی توقعات اور مثبت رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 55.17 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، حصص کی مالیت میں 62ارب 79کروڑ 67لاکھ 6ہزار 618روپے کا اضافہ ہوا۔مثبت توقعات پر سیمنٹ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس سمیت دیگر شعبوں کی سرگرمیوں سے کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا۔

مارکیٹ میں ایک موقع پر 735پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی لیکن اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی اورنتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 532.56 پوائنٹس کے اضافے سے 78793.41 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.