بابر ایسے بیٹسمین بن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا.. گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کیا مشورہ دیا؟

image

"بابر اعظم کو کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ان کے پاس اتنی خوبی ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے بلے باز بن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا"

یہ کہنا ہے روایتی حریف بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کا جنھوں نے آن لائن شو میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی اور انھیں مشورے بھی دیے

گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو لیگ کرکٹ میں کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں. انہیں پی ایس ایل جیت کر کچھ نہیں ملے گا۔

جبکہ وسیم اکرم نے گمبھیر کو بتایا کہ چند سال پہلے انھوں نے بابر اعظم کو لیگ کرکٹ میں کپتانی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا. بابر کو چاہیئے کہ لیگ کھیلیں، رنز بنائیں، پیسہ لیں اور گھر جائیں، اگلے ایونٹ کی تیاری کریں، لیگ کرکٹ میں کپتانی کی وجہ سے دباؤ پیدا ہوتا ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.