جے یو آئی کا کسی بھی سیاسی الائنس میں شامل ہونے سے انکار

image

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت سے الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفود کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن کا گفتگومیں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے تعلقات بہتر رکھیں گے اتحاد میں شامل نہیں ہو نگے۔

موٹروے پر 4 افراد کی ہلاکت معاملے میں نیا موڑ ، ابتدائی رپورٹ جاری

اتحاد میں شمولیت سے انکار کے بعد پارلیمنٹ میں تعاون پر دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوا، پارلیمنٹ اور دیگر معاملات پر ایشو ٹو ایشو مشاورت ہوگی، جے یو آئی فی الوقت اکیلے ہی اپنی مہم جاری رکھے گی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمن کی تجویز سے اتفاق کیا ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تلخ تعلقات کو نارمل بنانا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا طبعی معائنہ مکمل،ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل سے روانہ

بیرسٹر گوہر خان نے قومی اسمبلی سینٹ میں ممکنہ حکومتی قانون سازی پر گفتگو کی،دونوں جماعتوں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.