علیمہ گروپ اور بشری گروپ پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، عطا تارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علیمہ گروپ اور بشری گروپ دونوں پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی آج خود انتشارکا شکار ہےاور کئی حصوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔

انہوں نے ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، تحریک انتشار نے ملک کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا، ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے سے کبھی گریز نہیں کیا۔

علیمہ خان کا تحریک انصاف میں اثر و رسوخ اور بشریٰ بی بی سے تنازع کا انکشاف

انتشار کی سیاست کی بنیاد بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی انہوں نے معاشرے کو تقسیم کیا، ایک دوسرے سے لوگوں کو لڑایا آج تحریک انصاف کی پارٹی خود انتشار کا شکار ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا، علیمہ خان نے رؤف حسن سے کہا کہ بشری بی بی جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہیں، بشری بی بی ہمدردی کے لئے جھوٹا اور ہمدردی کا بیانیہ پھیلا رہی ہیں۔

تحریک انتشار میں مختلف گروپس بن گئے ہیں، تحریک انتشار میں کئی ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، ایک ڈس انفارمیشن سیل رؤف حسن علیمہ خان کے ساتھ مل کر چلا رہے تھے، دوسرا سیل بشری بی بی چلا رہی تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کا طبعی معائنہ مکمل،ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل سے روانہ

عطا تارڑ نے کہا کہ جنہوں نے لوگوں کو تقسیم کیا آج ان کی اپنی پارٹی تقسیم اور انتشار کا شکار ہے، علیمہ گروپ اور بشری گروپ پارٹی پر پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

بشری بی بی جو جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، سیاسی مفادات کے لئے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.