جلسہ ملتوی ہونے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں ، پی ٹی آئی جعلی بیانیہ چلا رہی ہے ، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جعلی بیانیہ چلا رہی ہے، بیرونی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں، پاکستان کی وحدت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، جلسہ کامیاب ہونا ہوتا تو کبھی منسوخ نہ کرتے۔

پاکستان اور بنگلادیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیں، مصدق ملک

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد دوبارہ 9 مئی کرنا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال گولڈ اسمتھ کے ذریعے کئی آرٹیکل چھپوائے گئے ، آپریشن گولڈ اسمتھ کے ذریعے یہ حکومت میں آئے اورپارٹی بنائی، یہ چاہتے ہیں حالات ایسے کردیے جائیں حالات سنبھالیں نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی ہونے میں اسٹیبلشمنٹ کاکوئی کردار نہیں ،پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں ، ان کا جلسہ اگرکامیاب ہو رہا ہوتا تو کبھی منسوخ نہ کرتے۔

لاہور جلسہ ، پی ٹی آئی نے ڈی سی کو پانچویں درخواست دیدی

ان کا مزید کہنا تھا کہ یقینی طور پر بانی پی ٹی آئی کو جلسے کی ناکامی کے بارے میں بتایا گیا ہے ، اعظم سواتی کو بڑی دیر کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع ملا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.