پاور شیئرنگ ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس آج طلب

image

مسلم لیگ ن اور  پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس آج دن 2 بجے گورنر ہاؤس پنجاب میں ہو گا جس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے  پیپلزپارٹی کے تحفظات زیر غور آئیں گے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بیان بازی، وزیراعظم نے بلاول کو ڈنر پر بلا لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان جبکہ پی پی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شامل ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاہدے کے دیگر نکات پر عملدرآمد کے لیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.