چیف جسٹس کی تعیناتی کے رولز کو تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں،عطاتارڑ

image

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال چیف جسٹس کی تعیناتی کے رولز کو تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں،نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کا جب وقت آئے گا تو فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اپنے دن پورے کرنے ہیں اس لئے اجلاس بلایا گیا ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترمیم نہیں لائی جاسکتی، مشترکہ اجلاس میں کوئی نیا بل بھی نہیں لایا جاسکتا۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے

قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، نئی آئینی ترمیم پہلے ایک ایوان میں جاتی ہے پھر دوسرے ایوان میں منظوری کیلئے جاتی ہے، کچھ ایسے بلز منظور کرنے ہیں جو عارف علوی کے دور سے لٹک رہے ہیں۔

انہوں نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کا جب وقت آئے گا تو فیصلہ کیا جائے گا، وزارت قانون جب مناسب سمجھے گی مشاورت کے ساتھ فیصلہ کردے گی۔ فی الحال چیف جسٹس کی تعیناتی کے رولز کو تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.