اسلام آباد کے بعد پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ بھی ملتوی

image

پاکستان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کے بعد لاہور میں 27 اگست کا جلسہ بھی ملتوی کردیاگیا۔

پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا کہ لاہور جلسہ اب 8 ستمبراسلام آباد جلسے کے بعد ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے

قبل ازیں اسلام آباد کے بعد ٹی آئی کا لاہور کا 27 اگست والا جلسہ بھی ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی تھی، پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کے باعث جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکی تھیں۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے الزام عائد کیا کہ لاہورہائی کورٹ کے احکاماتِ کیباوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ بارے آگاہ نہیں کیا جارہا، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کے لیے جگہ مختص نہیں کررہی۔اس کے علاوہ تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کرسٹینا رونالڈو کی یوٹیوب سے 3 روز میں حیران کن آمدنی

دوسری جانب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکی تھیں، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اختلافات کا شکار ہے جبکہ لاہور کے کارکنان بھی قیادت سے نالاں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.