بلوچستان میں جو ہوا، دہشتگردی کی انتہا تھی، دشمنوں کو مقامِ عبرت بنائیں گے، وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، پاک فوج کے ساتھ مل کر دشمنوں کوعبرت کا نشان بنائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ کا دورہ کیا، ہم نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔ شہداء کے ورثا کے حوصلے بلند تھے۔

مون سون بارشیں ، بلوچستان اور پنجاب میں 134 افراد جاں بحق

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا وہ دہشت گردی کی انتہا تھی، ماحول پیدا کیا گیا کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے۔ دہشت گرد پاک چین دوستی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر نے بلوچستان کی صورتحال پر بریفنگ دی، لیویز کی تربیت اور جدید ہتھیاروں کی کمی کی نشاندہی کی گئی۔ بعض خارجی عناصر مل کر بلوچستان میں نفرت کے بیج بورہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دشمنوں کا پیچھا کررہے ہیں، وفاق اور بلوچستان حکومت کی پاک فوج کو مکمل سپورٹ ہے۔ قوموں کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں، مشکلات سے نکلنے کے لیے محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔

دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں، بلوچستان سے ان کا صفایا کریں گے، وزیراعظم

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوامی فلاح کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔ بلوچستان سی پیک کے حوالے سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.