پاکستان کی ای کامرس آمدنی 5.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

image

پاکستان ای کامرس سیکٹر میں دنیا کی 46 ویں بڑی مارکیٹ بن گیا، پاکستان کی ای کامرس آمدنی 5.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

2024 سے 2029 تک آمدنی 6.711 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی،رواں سال جولائی تک پاکستان میں موبائل شاپنگ ایپلی کیشنز کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 16.6 ملین سے تجاوز کر گئی،رواں سال کے آخر تک سوشل کامرس کی آمدنی 14.74 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کا ای کامرس سیکٹر عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اب وہ دنیا بھر میں 46 ویں بڑی مارکیٹ ہے۔

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

اس ترقی کو ملک میں بڑھتی ہوئی متوسط طبقے، اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کے وسیع پیمانے پر استعمال، ای کامرس کے بہتر بنیادی ڈھانچے اور مضبوط حکومتی حمایت کی وجہ سے تقویت ملی ہے۔ عالمی ڈیٹا اور بزنس انٹیلی جنس پلیٹ فارم اسٹیٹسٹا کے حالیہ تخمینے میں مارکیٹ کے متاثر کن رفتار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

2023 میں پاکستان کی ای کامرس آمدنی 5.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو بہت سے دیگر ترقی پذیر ممالک سے زیادہ ہے۔ مارکیٹ 2024 سے 2029 تک 5.92 فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ ترقی کی شرح سے فروغ پائے گی، اس مدت کے اختتام تک آمدنی 6.711 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پاکستان موبائل فرسٹ نیشن کے طور پر ممتاز ہے، جہاں 80 فیصد سے زائد انٹرنیٹ صارفین اسمارٹ فونز کے ذریعے ویب تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ یہ موبائل غلبہ ای کامرس میں واضح ہے، جہاں 58 فی صد صارفین نے 2023 میں موبائل ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے خریداری کی اعداد و شمار کے مطابق یہ رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔

جولائی 2024 تک پاکستان میں ان ایپس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 16.6 ملین سے تجاوز کر گئی جو موبائل ای کامرس میں تیزی سے اضافے اور ایپ بیسڈ شاپنگ کی صارفین کی بڑھتی ہوئی قبولیت کی نشاندہی کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.