پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کر کے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کمالئے

image

پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کر کے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کمالئے ہیں۔

وزارت تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 13ہزار 681میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا،بیرون ملک آم کی برآمدات سے 4کروڑ 66لاکھ امریکی ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بائولر شینن گیبریل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے آم برطانیہ اور 92 لاکھ امریکی ڈالر کے آم متحدہ عرب امارات کو برآمد کئے گئے،افغانستان کو 22لاکھ ڈالر، سعودی عرب کو 13لاکھ اور عمان کو 17لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔

قزاقستان نے 8.95 ملین ڈالرز کے 4467.8 میٹرک ٹن آم درآمد کئے،جرمنی کو 19لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ممالک کو 44لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.