میری شادی کیلئے مسجد میں اعلان کروایا گیا، ثمن انصاری

image

اداکارہ ثمن انصاری کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کے لیے مسجد میں اعلان کروایا گیا تھا کہ لڑکی دستیاب ہے، شادی کے خواہشمند افراد رابطہ کر لیں۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے امریکا سے کینیڈا گئی تو وہاں نانا نانی نے کہا کہ اس کی شادی کروادیتے ہیں۔

مسجد میں اعلان کروایا گیا کہ لڑکی آئی ہوئی ہے اور وہ پڑھ رہی ہے، لڑکی شادی کے لیے دستیاب ہے، خواہشمند افراد رابطہ کر لیں۔

بیٹیوں پر لاگو اصول بیٹوں کیلئے بھی ہونے چاہئیں، مریم نفیس

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہاں کمیونٹی میں مساجد کے ذریعے ہی رشتوں کے اعلان کروائے جاتے تھے، اس وقت سوشل میڈیا بھی نہیں تھا نہ ہی میرے پاس موبائل تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بڑوں کی رضامندی سے انہوں نے کم عمری میں شادی کی جو کہ 16 سال چلی لیکن پھر ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.