بی وائے ڈی کا پاکستان میں اپنی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

image

چینی کار ساز کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

بی وائے ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی تین بڑے شہروں کراچی، لاہور ،اسلام آباد میں فلیگ شپ سٹورز اور ایکسپیرینس سینٹرز کھولے گی۔

ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بائولر شینن گیبریل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

کمپنی 3 سال کے اندر ملک بھر میں 20 سے 25 ڈیلرز قائم کرنے کے علاوہ رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں دو ایس یو وی اور ایک سیڈان سمیت تین ماڈلز کی فروخت شروع کرے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے بی وائےڈی مقامی مینوفیکچررز کے تعاون سے کراچی میں ایک فیکٹری تعمیر کرے گی جس کے 2026 کی پہلی ششماہی میں مکمل ہونے کی توقع ہے جو پاکستان کا پہلا نیو انرجی وہیکل اسمبلنگ پلانٹ ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.