نئے امریکی صدر کے آنے سے قبل سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا، انٹونی بلنکن

image

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے تفصیل نہیں بتا سکتا۔ ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہو گا لیکن ایسا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے بیٹے کا ٹیکس چوری کیس میں اعتراف جرم

انٹونی بلنکن نے کہا کہ میں اب بھی پر امید ہوں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے دور اقتدار میں ہی ایسا ہونے جا رہا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کرالی تو سعودیہ اور اسرائیلی تعلقات کی بحالی کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.