ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب سے قبل ریلیف ، کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کیس کا فیصلہ ملتوی

image

امریکی عدالت نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اسٹیٹ کی سپریم کورٹ کے قائم مقام جسٹس جوآن مرچن نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جعلسازی کے الزامات سے متعلق کیس کا فیصلہ صدارتی انتخاب کے بعد تک ملتوی کر دیا۔

امریکا میں سیاسی تشدد کی گنجائش نہیں ، ہمارے اچھے دن آ رہے ہیں ، جوبائیڈن

کیس کا فیصلہ اب 26 نومبر کو سنایا جائے گا۔ رہورٹس کے مطابق یہ فیصلہ صدارتی الیکشن پر اثرات نہ پڑنے کیلئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال  مئی میں نیویارک کی جیوری نے ٹرمپ کو چونتیس الزامات کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کی تھی۔

 

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.