زینب کے پاپا نے معروف یوٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا

image

یوٹیوب اپنے آپ میں ایک الگ تھلگ اور منفرد دنیا ہے جہاں مشہور ہونے کے لیے آج کل نوجوان نسل کیا کچھ نہیں کر رہی۔

کوئی یوٹیوبر تنقید کے باوجود ’فیملی وی لاگنگ‘ میں مصروف ہے تو کوئی اسلام کی خاطر ’فیملی وی لاگنگ‘ چھوڑ کر ڈیلی وی لاگنگ کر رہا ہے۔

یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی کا سُن کر تو اب متعدد اداکاروں نے بھی اپنے باقاعدہ چینلز بنا لیے ہیں جہاں وہ ڈیلی وی لاگنگ کے ذریعے اپنے مداحوں کو روزمرہ کی زندگی اور معاملات سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

یوٹیوب کی لت نے کچھ ڈھکا چھپا نہیں چھوڑا ہے اور ویوز لینے اور سبسکرائبرز بڑھانے کے لیے اب صارفین اپنی ڈیلی روٹین سمیت گھر کے لڑائی جھگڑوں تک کو شیئر کر رہے ہیں۔

ان ہی چینلز میں سے ایک ارشد خان المعروف ’زینب کے پاپا‘ کے چینل نے حال ہی میں 10 ملین فالوورز حاصل کیے ہیں۔

اس دوڑ میں دوسر نمبر پر ڈکی بھائی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 7.89 ملین ہے۔

اسی طرح سِسٹرولوجی کے نام سے مشہور یوٹیوب چینل پر 4.69 ملین جبکہ معاذ صفدر ورلڈ کے 4.15 ملین فالوورز ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.