شدید چھینک کی وجہ سے فٹبالر زخمی

image

چارلٹن: انگلینڈ میں فٹبال کے ایک کھلاڑی شدید چھینک کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔ کھلاڑی کو زخمی ہونے کی وجہ سے میچ سے باہر کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وکٹر اڈیبوئیجو انگلش فٹبال ٹیم کے تیسرے درجے کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے لیے کھیلتے ہیں۔ انہیں شدید چھینک کی وجہ سے کمر میں چوٹ آ گئی۔

بولٹن کے مینیجر ایان ایویٹ نے بتایا کہ وکٹر کو کمر کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں فی الحال کھیل سے باہر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہنی کی انجری ، انگلینڈ کے فاسٹ بائولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

انہوں نے کہا کہ ہم نے وکٹن کو اسکین کرا لیا ہے اور بہت جلد اس کے نتائج آجائیں گے۔ وہ چارلٹن میں ٹھیک تھے لیکن پھر انہیں کافی شدت سے چھینک آئی۔

ایان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وکٹر ایک قوی لڑکا ہے اور یہاں تک کہ اس کی چھینکیں بھی طاقتور ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.