پیرا لمپکس، قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر ایرانی ایتھلیٹ گولڈ میڈل سے محروم

image

فرانس میں جاری پیرا لمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں ایران کے صادق بیت صیا کو قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی اتھلیٹ نے 47.64 میٹر کی تھرو پھینک کر پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ جیت کے جشن کے دوران قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر انہیں میڈل سے محروم کردیا گیا۔

اس حوالے سے پیرا اولمپک کی قانونی کمیٹی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ صادق بیت صیا کو غیر مناسب طرز اور جھنڈا دکھانے پر ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

پیرالمپکس، مریم نواز کی کانسی کا تمغہ جیتنے پر حیدر علی کو مبارکباد

ایرانی ایتھلیٹ کی جگہ جیولین تھرو مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے بھارت کے نودیپ سنگھ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔  ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین تھرو کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.