سوات میں 4.5 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

image

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 188 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ ، 4 افراد جاں بحق ، سینکڑوں زخمی ، درجنوں مکانات تباہ

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے چند روز قبل بھی اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.