وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کے نازیبا ریمارکس پرصحافیوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پریس گیلری میں پہنچ گئے،ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی پریس گیلری میں پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے
صدر پی آر اے اور سیکریٹری جنرل نے اپنے تحفظات سے وفد کو آگاہ کیا،بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا پور کے ریمارکس پر غیر مشروط معافی مانگ لی،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بھی صحافیوں سے معافی کی استدعا کی۔
دوسری جانب ایمنڈ نے علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق نازیبا ریمارکس اوردھمکیوں کی مذمت کی،ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
نیب نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا
ایمنڈ نے صحافیوں کو درپیش خطرات اور اظہار رائے پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا،جاری اعلامیہ میں کہا گیا میڈیا کو جلسوں اور سرگرمیوں کی کوریج پر غیر قانونی پابندیوں اور دباؤ کاسامنا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے جلسے میں صحافیوں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب گفتگو کی،علی امین گنڈا پور نے صحافیوں پر سنگین الزامات عائد کیے اور دھمکیاں دیں، جو ناقابل برداشت ہیں۔
مسلم لیگ (ن )کے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان گرفتار
پاکستان میں صحافی انتہائی نامساعد حالات میں اپنے فرائض ادا کررہے ہیں،صحافیوں کیخلاف اس قسم کی زبان کے استعمال پر پی ٹی آئی کو علی امین سے باز پرس کرنی چاہیے۔