بانی پاکستان کی 76ویں برسی ، ملک میں چھٹی کا کوئی امکان نہیں

image

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی 11 ستمبر بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق ابھی تک، حکومت نے 11 ستمبر کو قائداعظم کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا ہے، جبکہ حکومت کے پاس ایسی چھٹی کا اعلان کرنے کا اختیار ہے، لیکن اس سال اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

2024 کے سرکاری تعطیل کے شیڈول کے مطابق، اس دن کو قومی تعطیل کے طور پر درج نہیں کیا گیا ہے۔

اس دن کو عام طور پر کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور دعاؤں سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے پاکستان کی آزادی میں قائداعظم کے کلیدی کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کئے۔

قوم کو آزادی کی طرف لے جانے کے فوراً بعد محمد علی جناح 1948 میں انتقال کر گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.