پنجاب حکومت نے مفتی قوی کی تقرری کی تردید کردی

image

لاہور: مفتی قوی کا محکمہ ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر ہونا ڈائریکٹر ایکسائز کو مہنگا پڑ گیا۔

پنجاب حکومت کی ترجمان نے مفتی قوی کی تقرری کی تردید کردی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سخت نوٹس پر ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نے مفتی قوی کو اپنی وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب میں مفتی قوی کو سویئنر پیش کیا گیا۔ مفتی قوی ہاتھ میں وینٹی نمبر پلیٹ تھامے اپنے چاہنے والوں کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے دکھائی دیئے۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کا کہنا تھا کہ وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم اگلے ہفتے شروع ہو گی۔ جس کے تحت گولڈ نمبر پلیٹ 5 لاکھ روپے میں پلاٹینم نمبر پلیٹ 50 لاکھ میں اور کارپوریٹ نمبر پلیٹ ایک کروڑ میں دستیاب گی۔ یہ نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا، سپریم کورٹ

دوسری پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مفتی قوی کی تقرری کی تردید کر دی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی۔ بلا اجازت ایسی حرکت کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اس معاملے کا سخت نوٹس لیا۔ عظمی بخاری کا بیان سامنے آنے کے تھوڑی دیر بعد ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.