خیبرپختونخوا میں اساتذہ کے تبادلوں کی نئی پالیسی جاری

image

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کر دی۔

صوبائی کابینہ نے کیڈر اساتذہ کو اپنے اپنے اضلاع میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے محکمہ قانون و پارلیمانی افیئر نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا۔

ہدایت نامہ کے مطابق ڈسٹرکٹ کیڈر کے وہ تمام اساتذہ جو دوسرے اضلاع میں تعینات ہیں۔ انہیں اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ اسکولوں میں تعینات کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: طلباء کا ہوسٹل سے بے دخلی اور انتظامی نااہلی کیخلاف احتجاج

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے یونین کونسل کی سطح پر تبادلوں کی پالیسی جاری کی تھی۔

اس سے قبل محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اساتذہ کے تبادلوں کے روایتی نظام کو ختم کرتے ہوئے ای ٹرانسفر پالیسی کا نفاذ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس نئی پالیسی کے تحت اساتذہ گھر بیٹھے تبادلوں کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرا سکیں گے۔ محکمہ تعلیم کی دستاویزات کے مطابق ضلعی ایجوکیشن آفیسرز 9 ستمبر تک خالی آسامیوں کی تفصیلات ای ٹرانسفر پورٹل پر اپلوڈ کریں گے۔

اساتذہ کو 10 سے 20 ستمبر کے درمیان آن لائن درخواستیں جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا۔ جبکہ 24 ستمبر تک درخواستوں کی تصدیق مکمل ہوگی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ تبادلوں کے اہل اساتذہ کی فہرست 26 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ اور 27 ستمبر کو آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.