کویت فٹ بال فیڈریشن نے کوتاہی پر عہدیداروں کو معطل کر دیا

image

عراق کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ  میں شائقین کو کئی گھنٹے سخت گرمی میں رکھنے پر کویت فٹ بال فیڈریشن نے اپنے اعلیٰ  عہدیدار اور  پبلک ریلیشنگ چیف کو معطل کر دیا ہے۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق کویت فٹ بال ایسوسی ایشن نے بدھ کو دیر گئے ایک بیان میں 60000 گنجائش والے جابر الاحمد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ایک روز قبل ٹکٹنگ اور دیگر لاجسٹک مسائل پر ’ انتہائی افسوس‘ کا اظہار کیا۔

کویت فٹ بال ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے’ ان کوتاہیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں شائقین 40 ڈگری سیلسیس (104 ڈگری فارن ہائٹ) سے زیادہ درجہ حرارت میں رہے اور کئی ایک بیہوش ہوئے۔

فٹبال کے شائقین شدید گرمی کے باعث تعینات عملے سے پانی کی التجا کرتے رہے اور ان واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

عراق کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ کے ٹکٹ کے مسائل کا  بھی سامنا رہا جہاں کچھ شائقین بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل ہوگئےجب کہ کئی ٹکٹ ہولڈر شائقین کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

فٹبال شائقین شدید گرمی کے باعث عملے سے پانی کی التجا کرتے رہے۔ فوٹو اے ایف پیکویت فٹ بال ایسوسی ایشن  نے اپنے بیان میں کہا ہے ’ سیکرٹری جنرل صلاح القنائی اور تعلقات عامہ کے سربراہ محمد بو عباس کو ’ناقابل قبول وجوہ‘ پر معطل کیا گیاہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.