قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ، سنگین مقدمات میں مطلوب 3 ڈاکو مارے گئے

image

قصور: پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس مقابلے کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک 3 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عباس سکنہ بصیرپور، سمیر سکنہ رائیونڈ اور مراتب سکنہ بہاولپور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ہلاک ڈاکوؤں نے گزشتہ 7 روز میں کوٹ رادھاکشن اور صدر پھول نگر کے علاقوں میں دوران واردات 02 معصوم شہریوں کو بھی قتل کیا تھا۔

ڈاکوؤں نے 5 ستمبر کو کوٹ رادھاکشن کے رہائشی کپڑے کے تاجر شیخ تنویر کو صدر پھول نگر کے علاقے متھراداس کے قریب دوران واردات قتل کیا۔ 07 ستمبر کو کوٹ رادھاکشن میں شاپ رابری کے دوران محمد فرقان کو بھی دوران واردات قتل کیا گیا۔

ون فائیو پر سلامت نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ 3 ڈاکو سینما موڑ کے قریب سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے ہیں۔ تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کی تو 2 موٹرسائیکل پر سوار 3 ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی خان: سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکوؤں نے بتایا کہ گزشتہ 7 روز کے دوران انہوں نے 2 شہریوں کو بھی قتل کیا۔ زخمی تینوں ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ مارے جانے والے تینوں ڈاکو چوری معہ قتل کی 2 وارداتوں کے علاوہ درجن کے قریب وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بھی تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.