کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کو حادثہ

image

سکھر: کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔

ڈی ایس پاکستان ریلویز فرمان غنی کے مطابق رفتار کم ہونے کی وجہ سے مسافر ٹرین بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہی تاہم حادثے کے باعث آپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں خیبر میل ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.