سعودی پرو لیگ: الخلیج کلب کو شکست دے کر الاتحاد کلب سرفہرست

image

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے معروف فٹبال کلب الاتحاد نے جمعہ کی رات مشرقی ریجن کی الخلیج کلب کو 1 - 4 سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔

عرب نیوز کے مطابق کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں ہی منٹ میں الخلیج کے خالد نارے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلادی جسے دیکھ کر تماشائیوں نے حیرت کا اظہار کیا۔

میچ کے ہاف ٹائم تک قائم رہنے والی اس برتری کے بعد اتحاد نے دوسرے ہاف میں 4 گول کر کے میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر الاہلی کلب سے پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی جبکہ موجودہ چیمپئن الاہلی کو ابھی پانچواں میچ کھیلنا ہے۔

سعودی پرو لیگ کے میچ کے دوسرے ہاف میں الاتحاد کے کریم بینزیما نے 49 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے میچ 1-1 سے برابر کر دیا۔

الاتحاد کے ہوسیم ایور اور سٹیون برگ نے 56ویں اور 68 ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے دو مزید گول کر کے ٹیم کی سبقت مضبوط کر لی۔

میچ کے ایکسٹرا ٹائم کے پانچویں منٹ میں اتحاد کے حماد الغامدی نے مزید ایک شاندار گول کرتے ہوئے میچ کا نتیجہ 1- 4 کر دیا۔

الاتحاد کلب نے دو ہفتے قبل 15 ستمبر کو الوحدہ کے خلاف دوسرے ہاف میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 1- 7 سے کامیابی حاصل کی تھی، الخلیج کے مقابلے میں بھی ہاف ٹائم کے بعد ٹیم کی ویسی ہی کارکردگی نظر آ رہی تھی۔

الاتحاد کے ہوسیم  اور سٹیون برگ نے یکے بعد دیگرے دو گول کر دیئے۔ فوٹو انسٹاگرامسعودی پرو لیگ  میں جدہ کا اتحاد کلب جو دو سیزن پہلے چیمپئن تھا، اب پانچ میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے لیکن اگر الھلال آئندہ میچ الخلود کلب کے خلاف کم از کم ڈرا بھی کھیلتی ہے تو  دوسرے نمبر پر آ جائے گی۔

دریں اثناء کرسٹیانو رونالڈو کی کپتانی میں ریاض کی النصر کلب نے سیزن میں پہلی بار لگاتار دوسری فتح حاصل کی ہے، سعودی پرو لیگ کے ریاض میں الوحدہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ 

النصر کے اینجلو گیبریل نے 41 منٹ میں گول کیا تھا اس کے بعد 56 ویں منٹ میں پنٹی شوٹ کے ذریعے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے دوسرا گول کر کے الوحدہ کے خلاف ٹیم کو کامیابی دلا دی، النصر کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.